فٹبالر رونالڈنہو جیل سے رہا لیکن عدالت نے گھرمیں نظربند کردیا
سابق برازیلین فٹبالر رونالڈنہو کوجیل سے رہائی مل گئی لیکن عدالت نے گھرمیں نظربند کردیا، برازیل میں پابندی کے باوجود سرفرز نے خوب سرفنگ کی۔
سابق برازیلین فٹبالر رونالڈنہو کو پیراگوئے ضمانت پر رہائی تو مل گئی لیکن انہیں گھرمیں نظربند کردیا گیا، رونالڈنہو اور ان کے بھائی کو پیراگوئے کا جعلی پاسپورٹ رکھنے پر6 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پیراگوئے کی عدالت نے ایک اعشاریہ چھ ملین ڈالرز کے عوض دونوں کی ضمانت تو منظور کرلی لیکن تحقیقات جاری رہنے تک ملک چھوڑنے پر پابندی لگادی۔
کورونا وائرس کے باعث باہر نکلنے پر پابندی کے باوجود ریوڈی جنیرو کے سرفرز باز نہ آئے۔ سمندر کی اونچی لہروں پر سرفنگ کرتے رہے، خلاف ورزی پر برازیلین سرفر گوئیل ہرمے فاریا کو پولیس نے دھرلیا۔
ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ عدالت کی جانب سے جرمانے کا امکان ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرمیں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں لیکن جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ نے ٹریننگ کا آغاز کردیا۔ پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں نے سماجی فاصلہ اختیار کیا ہوا ہے۔
جرمن فٹبال لیگ کورونا وائرس کے باعث 28 مئی تک ملتوی کی گئی ہے لیکن کھلاڑی خود کو فٹ رکھنے کیلئے پریکٹس کررہے ہیں۔
Comments are closed on this story.